26 نومبر 2013 - 20:30
پاکستان، پولیس موبائل پر فائرنگ، 5 ہلاک

پاکستان کے حیدرآباد میں پولیس موبائلوں پر فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 5 اہل کار ہلاک ہوگئے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق، پہلا واقعہ لطیف آباد میں پیش آیا جہاں پولیس اہل کار ڈیوٹی ختم کر کے چائے پینے ہوٹل پر گئے تھے کہ موٹرسائیکل پر سوار حملہ آوروں نے ان پر حملہ کر دیا۔ فائرنگ کے اس واقعے میں  سے چار اہل کار ہلاک ہوئے۔ فائرنگ کا دوسرا واقعہ لیاقت کالونی میں پیش آیا، جہاں مسلح افراد نے سخی پیر تھانے کی موبائل پر فائرنگ کردی، فائرنگ سے ایک اہل کار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ دوسری جانب پنجاب کے مختلف شہروں سے آنے والے وکلا نے سپریم کورٹ اسلام آباد کے باہر مظاہرہ اور ہنگامہ آرائی کی۔ وکلا کی پولیس کے ساتھ جھڑپ میں اسسٹنٹ کمشنر، ڈی ایس پی، چار پولیس اہلکار اور متعدد وکیل زخمی ہو گئے۔ وکلا پر تشدد کے خلاف پاکستان بار کونسل نے کل ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔خبروں کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں سے آئے وکلا نے سپریم کورٹ کے باہر دھرنا دیا اور نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے سپریم کورٹ کا مرکزی دروازہ توڑ کر اندر گھسنے کی کوشش کی تو پولیس نے انہیں منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کی۔......./169